Posts

Issues in Schools Education سپریم کورٹ میں سرکاری سکولوں کے حوالے سے اہم کیس۔ حقائق کیا ہیں,,,, صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ

Image
سپریم کورٹ میں سرکاری سکولوں کے حوالے سے اہم کیس۔ حقائق کیا ہیں صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ منگل 9 اپریل 2019 کا دن پاکستان کی عدالتی تاریخ میں اہم موڑ ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے وہ سب کچھ کہہ دیا جو کہ عام آدمی کی آواز ہے۔پاکستان کے سماج میں بگاڑکی بہت بڑی سرکاری سکولوں کا زوال ہے۔ اے کاش ملک کا حکمران طبقہ اِس بات کو پیش نظر رکھے کہ عام آدمی کو تعلیمی سہولیا ت نہ ملنے سے ٹیلنٹ تباہ برباد ہو رہا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سماج میں اونچ نیچ کی خلیج میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔آیئن پاکستان کی روح کے منافی حکومت عوام سے بنیادی تعلیم کی فراہمی کاحق چھین چکی ہے۔ حکومت اشرافیہ کا ایک ایسا ہولناک گروہ بن چکا ہے جو ایک ڈائین بن چکی ہے جو اپنے ہی بچوں کو کھارہی ہے۔ اِس ملک کا پچانوے فی صد طبقہ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم میں کمی کی بدولت نجی سکولوں کا رُخ کرنے پر مجبور ہے اور نجی سکولوں نے جو لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے خدا کی پناہ۔ پاکستان کے ساتھ تعلیم کے ساتھ جو کھلواڑ کی جارہا ہے۔ یہ وہ ظلم ہے جو ریاست خود اپنی اولاد پر ڈھا رہی ہے۔  جس معاشرئے میں اُستاد کی وقع...